سونے کی قیمت

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل صرافہ ایسوسیشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہوکر 260100 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 1200 روپے کم ہوکر 222994 روپے پر آگئی۔عالمی منڈی میں فی اونس سونا 17 ڈالر سستا ہوکر 2481 ڈالر پر آگیا۔