ٹیکس سکیم 5

روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں