مریم نواز شریف 9

طلبہ مستقبل کے رہنما، تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں، مریم نواز شریف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ طلبہ مستقبل کے رہنما اور ملک کی ترقی کے مضبوط ستون ہیں، طلباء و طالبات تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں۔

طلبہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ نظم و ضبط اور خدمت کا جذبہ اپنانے پر زور دیا اور طلبہ کے ہاتھوں میں قلم کتاب اور لیپ ٹاپ دیکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں، طلبہ مستقبل کے رہنما اور ملک کی ترقی کے مضبوط ستون ہیں، ہونہار سکالرشپ پروگرام، لیپ ٹاپ سکیم اور ای بائیکس طلبہ کو دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کو نواز شریف سکول آف ایمننس میں مہنگے پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے بہتر تعلیم فراہم کیں ہیں، اعلیٰ تعلیم ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب طلبہ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ملکی قیادت اور مستقبل کے بارے میں درست فیصلوں کیلئے طلبہ کو ہمیشہ ملک کی سیاست اور حالات سے باخبر رہنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آج کے طلبہ کل کے سائنسدان،افسر، چیمپئن، پالیسی ساز اور عالمی رہنما بنیں گے، حکومت سے ملنے والے لیپ ٹاپ اور ڈیجیٹل لائبریریوں کا استعمال تعلیم اور تحقیق کیلئے کریں، طلبہ جہاں بھی رہیں، ہنر، اخلاقی اقدار اور خدمت کے جذبے کو ہمیشہ اپنے دل میں زندہ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں