طارق فضل چوہدری 15

طارق فضل چوہدری کا کرم میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کرم میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد جہنم واصل کرنا بڑی کامیابی ہے ۔

جمعہ کو ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں نے بہادری اور عزم کا مظاہرہ کیا۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔پاکستان کی سلامتی، امن اور خودمختاری کے تحفظ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کا فخر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں