اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
ایک بیان میں صدر مملکت نے سید منور حسن کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہارِ افسوس کیا ۔صدر مملکت نے مرحرم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔صدر مملکت نے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔