عطا اللہ تارڑ 22

شرپسند عناصر کی بھارتی فنڈنگ کے ثبوت سب کے سامنے ہیں’ وزیر اطلاعات

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کی بھارتی فنڈنگ کے ثبوت سب کے سامنے ہیں،کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر پوری قوم کو جوابدہ ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ جنگ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کو پوری دنیا مانتی ہے، عسکری محاذ کے بعد سفارتی محاذ پر بھی پاکستان نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے، پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لئے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈے کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال کر کے پرانی ویڈیوز کو کشمیر سے جوڑا گیا، گرفتار شخص سے تحقیقات جاری ہیں، مس انفارمیشن کا تدارک حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کا علمبردار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت سے دنیا میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ ان شا اللہ پاکستان ترقی کا سفر جاری رکھے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں