شازیہ ماریہ 14

شازیہ مری کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد آمد، سینئر صحافی شاکر سولنگی کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچیں، جہاں انہوں نے سینئر صحافی شاکر سولنگی کے صاحبزادے کے انتقال پر ان سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

شازیہ مری نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اولاد کا غم والدین کے لیے ناقابلِ بیان صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔

شازیہ مری نے سینئر صحافی شاکر سولنگی اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں