انتونیو گو تریس 128

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی پاکستان میں تمام فریقین کو تشدد سے باز رہنے کی اپیل کی

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی صورتحال پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے۔

غیرملکی میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتیرس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کا نوٹس لیا ۔

ترجمان کا کہناتھاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے تمام فریقین کو تشدد سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔ترجمان کے مطابق انتو نیوگوتیرس نے پر امن اجتماع کے حق کا احترام کرنے پر اور عمران خان کے خلاف قانون کی عمل داری میں قوانین کے احترام پر زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں