اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 28 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 6.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 6.53 ملین ٹن تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 5.1 ملین ٹن رہا تھا ۔