سردار ایاز صادق 18

سپیکر قومی اسمبلی کامرحوم عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مرحوم عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی انسان دوستی، ایثار اور خدمتِ خلق کی لازوال علامت تھے۔

بدھ کواپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے بلا امتیاز رنگ، نسل، مذہب کے انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جس کی وجہ سے ان کی بے لوث فلاحی خدمات ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔عبدالستار ایدھی کی قومی و فلاحی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

عبدالستار ایدھی کے مشنِ خدمت کو آگے بڑھانا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے عبدالستار ایدھی کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں