سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے نورمقدم قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ نے نورمقدم قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا.

مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت 13 مئی کو ہوگی۔ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی بریت کیخلاف شوکت مقدم کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی.

کیس میں سزا یافتہ شریک مجرمان کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی۔یاد رہے کہ ظاہر جعفر نے نورمقدم کو اسلام آباد میں تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔