68

سندھ حکومت کھیلوں اورکھلاڑیوں سے بے پناہ محبت رکھتی ہے،صدر پیپلزپارٹی سندھ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمدکھوڑونے کہاہے کہ سندھ حکومت کھیلوں اورکھلاڑیوں سے بے پناہ محبت رکھتی ہے اور یوم آزادی اور معرکہ حق تقریبات میں حکومت سندھ نے پورے سندھ میں تقریبا 150 مقامات پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے کا پروگرام بنایا ہے، کمشنر کراچی نے یوم آزادی اور معرکہ حق تقریبات کا بے مثال انداز میں انعقاد کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگھو پیر فٹبال گراونڈ پر ملا کھڑا کشتی کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن، کمشنر کراچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان، ٹائون چئیرمین علی نو از بروہی، پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے رہنما عابد ستی اور ہزاروں شائقین موجود تھے ۔نثار کھوڑو نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ کمشنر کراچی نے اور کھیلوں کی طرح سندھ کے روایتی کمیلوں کو اس فیسٹیول میں شامل کیا اور مجھے غلام محمد خان نے بتایا کہ کمشنر کراچی نے گدھاگاڑی اور سائیکل ریس بھی اس فیسٹیول میں رکھی ہے ۔

اس موقع پر علی ذوالفقار میمن ، غلام محمد خان نے ٹان چئیرمین علی نو از بروہی کو کمشنر کراچی کی جانب سے مبارکباد دی اور اس کامیاب پروگرام پر اظہار تشکر کیا فائنل مقابلوں میں سینئر کشتی گلدستہ خاصخیلی اور جونئیر مقابلوں میں غلام حسین،رجب باریجو،غلام نبی شیدی،عمیر شیدی،ناظم باریجو نے کامیابی حاصل کی اس موقع پر لاکھوں روپے کے نقد انعامات سے پہلوانوں کو نوازا گیا جبکہ ایونٹ کے آرگنائر بہرام خاصخیلی کو کمشنر کراچی کی جانب سے خصوصی انعام جبکہ غلام محمد خان کو ٹان منگھو پیر کی جانب سے تعاون کرنے پر نیک محمد بروہی حسن کار کردگی ایواڈ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں