طلال العتیبی

سعودی ڈیفنس اور عالمی کمپنی نیول گروپ کا فوجی تعاون پر تبادلہ خیال

ریاض ( رپورٹنگ آن لائن)سعودی معاون وزیر دفاع انجینئر طلال العتیبی نے نیول گروپ میں سیلز اور کمرشل مارکیٹنگ کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر میری لارے بورژوا کے ساتھ فوجی صنعتوں کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور لوکلائزیشن اور دفاعی تحقیق اور ترقی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیول گروپ کو عالمی سطح کی ملٹری انڈسٹریز کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ برازیل، بھارت اور سنگاپور سمیت 17 ممالک میں کام کر رہی ہے۔کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا تھا کہ اس نے سب سے پہلے 2007 میں سعودی عرب میں اپنی موجودگی قائم کی تھی۔ پھر 2013 میں اپنے ذیلی اداروں نیول گروپ سپورٹ اور نیول گروپ عربیہ کے قیام کے ساتھ اپنی موجودگی کو مضبوط کیا۔

نیول گروپ اس وقت زیمل آف شور جوائنٹ وینچر کے ذریعے موجود ہے۔اس سے قبل سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ان کے امریکی ہم منصب پیٹ ہیگستھ نے دونوں ملکوں کی وزارت دفاع کے درمیان سٹریٹجک تعاون اور اسے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ یہ بات چیت شہزادہ خالد بن سلمان کو امریکی وزیر دفاع سے موصول ہونے والی فون کال کے دوران کی گئی تھی۔