وزیراعظم 12

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا امیرِ کویت کو ٹیلی فون، علاقائی صورتحال پر گفتگو

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو ٹیلی فون کر کے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد نے امیرِ کویت کو خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے صحت، سلامتی اور کویتی عوام کی خوشحالی کے لیے نیک تمناں کا پیغام پہنچایا۔

دونوں رہنماں نے سعودی عرب اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں