سعودی عرب 103

سعودی عرب کا کینیڈا اور مالٹا کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب نے کینیڈا اور مالٹا کی طرف سیفلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور دوسرے ممالک پر بھی اس کی پیروی کرنے پر زور دیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق دونوں ممالک کی طر ف سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ایکس پر بیان میں کہا کہ مملکت دو ریاستی حل کے استحکام کا باعث بننے والے ایسے مثبت فیصلوں کی سراہتی ہے ۔

سعودی عرب دوسرے ممالک سے امن کی حمایت پر مبنی ایسے سنجیدہ اقدامات کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں