سرگودھا ایکسائز

سرگودھا ایکسائز میں اے ڈی آر کی آڑ میں بڑی جعلسازی۔

رپورٹنگ آن لائن (قسط نمبر 5)

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں رواں سال جنوری سے 31 اگست کے دوران مالک کی بجائے ان کے خود ساختہ نمائندوں کے ذریعے 61 سے زائد گاڑیوں کی مبینہ طور پر بوگس تبدیلی ملکیت کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
سرگودھا ایکسائز
سرگودھا میں انجم نامی انسپکٹر اور ای آر اے کے طورپر فرائض سرانجام دینے والے اے ای ٹی او راقم افتخار نے 61 چھوٹی بڑی گاڑیوں، کاروں، بسوں، ٹریکٹروں، ویگنوں کو اصل مالکان کی بجائے ان کے نمائندوں کے ذریعے ٹرانسفر کیا جوکہ غیر قانونی ہے۔
سرگودھا ایکسائز

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ متذکرہ انسپکٹر نے فی گاڑی اے ڈی آر کے سلسلے میں 15 سے 25 ہزار روپے تک رشوت وصول کی۔
ہے۔

اس سے قبل چار اقساط میں اٹک ، قصور ، جہلم ،گجرات اور گوجرانوالہ اور بہاولپور کے اضلاع میں اے ڈی آر کی آڑ میں گاڑیوں کی بوگس ٹرانسفر/ٹرانزکشن کے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ایم آر آر سرگودھا راو افتخار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا