سرونگ سکولز 193

سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کاطلبہ کیلئے میٹروٹرین پر سفر پررعایتی پاس جاری کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستا ن کے صدر میا ں رضا الرحمن نے طلبہ کو اورنج لائن میٹروٹرین پر سفر کرنے کیلئے رعایتی پاس جاری کرنے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف شہر میں گاڑیوں کا رش کم ہوگابلکہ مہنگا ئی کے اس دور میں والدین کوبھی ریلیف میسر آئے گا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت کے فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہیں ، اس سے طلبہ اور ان کے والدین کو بڑا ریلیف ہو گا ، حکومت کو مہنگائی کے مشکل دور میں عوام کے لئے اس طرز پرمزید ریلیف دینے کے اعلانات کرنا چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہما رے ملک میں تعلیم کا شعبہ ویسے ہی تنزلی کا شکا ر ہے اس لئے اس طرح کے اقدا ما ت کی اشد ضرورت ہے جس سے تعلیم کا حصول آسا ن ہو اور ملک کا کمزور طبقہ بھی آسا نی سے تعلیم حا صل کر سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے نہ صرف والدین کو ریلیف ملے گا بلکہ شہر میں گاڑیوں کا رش بھی کم ہوگاجس سے ٹریفک کے مسا ئل بھی حل ہوں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت اپنے فیصلے پر فوری عملدر آمد شروع کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں