مائیکرو فنانس بینک

سال 2019ء کے دوران ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے ڈیپازٹرز میں86 فیصد اضافہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سال 2019ء کے دوران ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے ڈیپازٹرز میں86 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوران سال ڈیپازٹرز کی تعداد17.18 ملین تک بڑھ گئی۔

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ سال کے دوران بینک نے اپنے ایجنٹس کے نیٹ ورک کے ذریعہ ایک کھرب روپے کی ٹرانزیکشنز کی ہیں جبکہ 2019ء کے دوران ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے مختلف چینلز سے 10 لاکھ سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کی ہیں۔

بینک نے مزید کہا ہے کہ سال 2018ء-04 کے اختتام پر بینک کے ایزی پیسہ والٹس صارفین کی تعداد3.3 ملین تھی جو سال 2019ء کے اختتام پر6.4ملین صارفین تک بڑھ گئی ہے۔

اسی طرح ایزی پیسہ ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران300 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور صارفین کی تعداد2019ء کے اختتام تک2 ملین تک پہنچ گئی ہے۔بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی فنانشل ایپ کے مقابلہ میں ایزی پیسہ ایپ کے استعمال کنندگان کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے سال 2019ء-04 کے دوران رقوم کی ترسیل اور وصولی وغیرہ کے نظام میں وسعت کیلئے 8 ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی کی ہے۔

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او مدثرعقیل نے کہا ہے کہ نومبر2019ء میں بینک کے شیئر ہولڈرز کی جانب سے 70 ملین ڈالر سرمایہ کی فراہمی سے بینک مستحکم پوزیشن میں ہے اورہم بہترین مالیاتی خدمات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برانچ بینکنگ کے کاروبار کو مزید بہتر بنانے کیلئے بینک نے جامع انٹرنل کنٹرول اوررسک منیجمنٹ کے خاطر خواہ اقدامات بھی کئے ہیں۔