شعیب اختر 10

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کو خبردار کردیا

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کو خبردار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شیڈول ہے اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ انگلینڈ اپنے سیمرز کے حق میں اور پاکستان کے بیٹرز کو دباؤ میں رکھنے کے لیے پچز تیار کرے گا۔شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز میں پاکستان کی جانب سے کی گئی غلطیوں کو ذہن میں رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم سیمرز فرینڈلی کنڈیشنز کا بھرپور استعمال کرے گی جو پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کے لیے چیلنج بن سکتی ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ انگلینڈ وہ غلطی نہیں کرے گا جو ویسٹ انڈیز نے کی تھی جس سے پاکستان کو جیتنے کی پوزیشن میں آنے کا موقع ملا، سیمرز فرینڈلی کنڈیشنز میں پاکستان کے لیے سنبھلنا بہت مشکل ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں