سندھ ہائی کورٹ 14

ریٹائرڈ بینک افسر کی پنشن نہ دینے پر ہائیکورٹ برہم، واجبات فوری ادا کرنے کا حکم

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سرکاری بینک کے ریٹائرڈ افسر کو پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی کے معاملے پر بینک انتظامیہ کو فوری ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔سماعت کے دوران درخواستگزار کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ غلام مصطفی سپڑو 2020 میں گریڈ ون سے ریٹائر ہوئے لیکن عدالتی احکامات کے باوجود انہیں پینشن جاری نہیں کی گئی۔

وکیل کے مطابق 20 جنوری کو جاری عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، لہذا بینک انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد بینک انتظامیہ کو فوری طور پر واجبات ادا کرنے کی ہدایت جاری کردی۔جسٹس محمد سلیم جیسر نے حکم دیا کہ واجبات کی ادائیگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ 29 جون کو عدالت میں پیش کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں