کرسٹیانو رونالڈو 18

”رونالڈو 2030 کے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں”

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)1 سالہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2030 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں حصہ لینے کی تصدیق کردی یا نہیں اس حوالے سے حقیقت سامنے آگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو بظاہر اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں جس نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کے دل توڑ دیے ہیں۔

مداحوں کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو 2030 کے ورلڈ کپ کیلئے میدان میں واپس آ سکتے ہیں لیکن وہ خود اس معاملے سے دور رہے ہیں۔ اسی دوران، 2030 کے ورلڈ کپ کے بارے میں ان کے ایک مبینہ تبصرے کی افواہ نے کھلبلی مچا دی ہے۔پرتگالی فٹبالر نے 2030 کے ورلڈ کپ میں کھیلنے کی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی ہے حالانکہ اس کی میزبانی پرتگال ہی کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک مداح کے پیج نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھاکہ رونالڈو 2030 کے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں کیونکہ یہ پرتگال میں ہوگا اور اسے جیتنے کے امکانات بہت زیادہ ہوں گے’۔لیکن یہ پوسٹ جعلی ہے کیونکہ ایسی کوئی رپورٹس نہیں جو اس بات کی تصدیق کریں کہ کرسٹیانو رونالڈو 2030 میں میدان میں واپس آنے کا سوچ رہے ہیں۔ اس فرضی پوسٹ نے اب مداحوں کے درمیان تشویش اور ہیجان پیدا کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں