لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان میں آسانیوں کے بجائے پچاس وزیر بنا دئیے’ امریکا گورنمنٹ چھوٹی کر رہا ، ہم بڑی کر رہے’پی ٹی آئی عہدیداروں کا کوئی سیاسی بیک گراؤنڈ نہیں، یہ اب تک گرینڈ الائنس بنانے میں بھی ناکام ہیں۔
لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو آسانیاں اور سہولیات دینے کے بجائے انہوں نے 50 وزیر بنا دیے ہیں، امریکا گورنمنٹ چھوٹی کررہا ہے اور ہم بڑی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت چل نہیں رہی گھسٹ رہی ہے۔ یہ الیکشن ہار گئے، دھاندلی ہی ان کے پاؤں کی بیڑیاں ہیں۔
ہر طبقے سے یہ حکومت بلیک میل ہو رہی ہے۔فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت حالات سے فائدہ نہیں اٹھا رہی۔ پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے میں ابھی تک ناکام ہے۔ اسٹریٹ پاور مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ نااہل اپوزیشن اور حکومت کے درمیان عوام پھنسے ہوئے ہیں۔ موجودہ پی ٹی آئی عہدیداروں کا کوئی سیاسی بیک گراؤنڈ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلیز عمران خان موومنٹ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ میں 28 مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں۔ حالات پہلے اور اب بھی ہمارے لیے خراب ہیں۔ عمران خان سے مل کر موومنٹ چلانے کی اجازت لیں گے اور اگر ملاقات نہ ہو سکی تو خود ایکشن لیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتقام کے کلچر کو ختم کریں۔ عمران خان کا باہر آنا تحریک کے ذریعے ممکن ہے۔ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو کہتا ہوں انتقام کا کلچر ختم کریں۔ اسی طرح سیاسی ٹمپریچر نیچے آ سکتا ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں آسانیوں کے بجائے پچاس وزیر بنا دئیے ہیں، امریکا گورنمنٹ چھوٹی کر رہا ہے، ہم بڑی کر رہے ہیں، حکومت چل نہیں رہی گھسیٹ رہی ہے، حکومت الیکشن ہار گئی دھاندلی ہی ان کے پاؤں کی بیڑیاں ہیں، ہر طبقہ سے یہ حکومت بلیک میل ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت حالات سے فائدہ نہیں اٹھا رہی، پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے میں ابھی تک ناکام ہے، سٹریٹ پاور مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے پاس ہے، مائنس فضل الرحمان کرنے چلے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نااہل اپوزیشن اور حکومت کے درمیان عوام پھنسی ہوئی ہے، موجودہ پی ٹی آئی عہدیداروں کا کوئی سیاسی بیک گراونڈ نہیں ہے، 28 مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں حالات پہلے اور اب بھی ہمارے لئے خراب ہیں.
بانی پی ٹی آئی سے مل کر موومنٹ چلانے کی اجازت لیں گے اگر ملاقات نہ ہو سکی تو خود ایکشن لیں گے، انتقام کے کلچر کو ختم کریں۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا باہر آنا تحریک کے ذریعے ممکن ہے، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو کہتا ہوں انتقام کا کلچر ختم کریں اسی طرح سیاسی ٹمپریچر نیچے آ سکتا ہے۔