زیارت (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف گاڑی میں زیارت پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئی بھی بلوچستانی مشکل میں ہوگا، خود اس کے پاس پہنچوں گا، حالات مشکل ضرور مگر حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی، بلوچستان کے عوام دہشتگردی کیخلاف متحد ہو کر کھڑے ہو گئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے آخری سانس تک مقابلہ کیا، شہداء کے بچوں کی تعلیم، کفالت اور مستقبل کی ذمہ داری حکومت اٹھائے گی۔








