کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج مسلسل پانچویں روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4700 روپے سستا ہو کر4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 029 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے پر آ گئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 138 روپے کم ہوکر 6 ہزار 421 روپے ہوگئی ہے، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 47 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4 ہزار 078 ڈالر پر آگیا۔








