ہائیکورٹ 6

پتنگ بازی کیس،ہوم سیکرٹری سے توہین عدالت درخواست پر جواب طلب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے خلاف کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر ہوم سیکرٹری سے جواب مانگ لیا۔ جسٹس اویس خالد نے اشباء کامران کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ۔جس میں موقف اپنایا گیا کہ ہوم سیکرٹری نے عدالت کے حکم کے باوجود مناسب نہ سنا ، ہوم سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بسنت منانا یا نہ منانا ہماری مرضی ہے ،

چیف سیکرٹری نے عدالت کے احکامات کو نظر انداز کیا ۔بسنت کے خاتمے کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔غیرقانونی پتنگ بازی سے شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگا دیں ۔ استدعاہے کہ عدالت ہوم سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔ عدالت نے ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں