عارف علوی

خصوصی افراد مجھے اور اہلیہ کوبہت پیارے ہیں ، ہماری زندگیوں میں ان کو انتہائی اہمیت حاصل ہے، ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد مجھے اور میری اہلیہ کوبہت پیارے ہیں ، ہماری زندگیوں میں ان کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

ہفتہ کو ایک ٹوئٹ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خصوصی افراد سے پیار کرنا چاہئے، ان کو ہر جگہ تک جسمانی رسائی دی جائے اور ان کی صحت کی دیکھ بھال بھی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد مجھے اور میری اہلیہ ثمینہ علوی کوبہت پیارے ہیں ، ہماری زندگیوں میں ان کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

انہوںنے کہا کہ خصوصی افراد کو تعلیم فراہم کی جائے ان کو ہنرمند بنا کر روزگار فراہم کر کے بااختیار بنایا جائے۔ صدر مملکت نے کہاکہ یہ دنیا ان کی بھی اتنی ہی ہے جتنی کہ ہماری ہے۔