ایتھلیٹ 106

حکومت کا ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)حکومت نے ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ہر سال بہترین مرد اور خاتون ایتھلیٹ کو ایوارڈ دیا جائے گا، ایوارڈ کے ساتھ 25 لاکھ روپے کیش انعام سے بھی نوازا جائے گا.

ہر سال کے اختتام پر خصوصی ایوارڈ تقریب منعقد ہوا کرے گی، قومی ایتھلیٹ کو کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے بھی منظوری لے لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں