حکومت پاکستان 171

حکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی بحال کردی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) حکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی بحال کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں توانائی کے بحران اور دیگر اہم نکات پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کی جانب سے ہفتہ وار چھٹی بحال کردی گئی ہے تاہم مارکیٹوں کی 7 بجے بندش سے متعلق کویہ فیصلہ نہیں ہوسکا۔ وفاقی کابینہ نے مارکیٹوں کی 7 بجے بندش سے متعلق سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو تمام صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹوں کی بندش کے اوقات کار کا تعین کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں