حنا پرویز بٹ

حنا پرویز بٹ نے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔ایم فل میں داخلہ لینے کے حوالے سے حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ۔

اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ الحمدللہ ٹیسٹ پاس کر لیا ہے، لمز یونیورسٹی سے ایم فل کا آغاز کرنے جا رہی ہوں۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی نیک خواہشات کا شکریہ۔