حافظ آباد جیل

حافظ آباد جیل میں منشیات کی منظم سپلائی۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔

ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں منشیات کی منظم سپلائی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

زرائع کے مطابق منشیات اور اقدام قتل کے دو الگ الگ مقدمات میں ملوث سمیع اللہ ولد سیف اللہ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کے اندر آئس، ہیروئن سمیت دیگر منشیات فروشی کرتا ہے۔

منشیات، اس کے کھانے میں سالن کے اندر چھپا کر سپلائی کی جاتی ہے۔
گوشت کے سالن میں نلی کے اندر سے گودا (میکھ) نکال کر اس کے اندر شاپر میں منشیات چھپا دی جاتی ہے۔ اور نلی کو واپس سالن میں رکھ دیا جاتا ہے۔

ملزم کی کے خلاف دو الگ الگ مقدمات

(1) FIR# 2024/23
9-(1)3c
PS City Hafizabad

(2) FIR # 1016/23
U/S 324 PPC
PS City Hafizabad

درج ہیں اور ملزم کی ملاقات اور کھانا دینے کے لئے آنے والی ایک خاتون اسے منشیات خصوصا” آئس سپلائی کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد سے معاملے کی چھان بین کرتے ہوئے رپورٹ طلب لی ہے۔