خواجہ آصف 55

جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کی طالبان حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کابل حکومت بھارت کی پراکسی بنی ہوئی ہے، کابل ہمیں دہشت گردی روکنے کی یقینی دہانی نہیں کروا رہا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی اور کابل میں کوئی فرق نہیں، چاہے مشرقی سرحد ہو یا مغربی، اس وقت دونوں سرحدوں پر ایک ہی دشمن ہے، ہم نے 3 ملکوں کے ساتھ مل کر ان کو سمجھانے کی بہت کوشش کی، قطر ، سعودی عرب اور ترکیہ نے بھی مذاکرات میں ہمارا ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج غیر مشروط شہادتیں دے رہی ہے، اگر کوئی بچہ سرحد پر جا کر اپنی جان دیتا ہے اس کی شناخت پاکستان ہوتی ہے۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ لمبے عرصے تک کے پی حکومت کا تعاون نہیں تھا تاہم اب ہے، ان سب کو معرکہ حق کی تقریب میں بلایا گیا کوئی نہیں آیا، ان کا نام نہیں لینا چاہتا جنہیں بلایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں