احسن اقبال 20

جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت نئے دفاعی محاذ ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965سے 6 ستمبر 2026 تک دنیا مکمل طور پر بدل چکی ہے،

آج دفاع کا تصور صرف ٹینکوں، توپوں اور روایتی ہتھیاروں تک محدود نہیں رہا بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، جدت اور جدید ٹیکنالوجی دفاع کے اہم اور طاقتور محاذ بن چکے ہیں۔یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے تو دفاعی صلاحیتوں کو ٹیکنالوجی کے نئے افق سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان، سائنسی علوم اور جدید ٹیکنالوجی آنے والے وقت میں ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے حقیقی محافظ ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بدلتی دنیا میں قومی سلامتی کے تقاضے بھی تبدیل ہو رہے ہیں، اس لیے پاکستان کو علم، تحقیق، جدت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں