شہباز شریف 8

پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے،قربانیاں ہمیشہ قوم کی یادوں میں نقش رہیں گی، وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یومِ فضائیہ کے موقع پر بہادر فضائی جانبازوں کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور ناقابلِ تسخیر جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ستمبر 1965ء میں پاکستانی فضائی حدود کے بہادری سے دفاع سے لے کر مئی 2025ء میں معرکہ حق کے دوران فیصلہ کن جواب تک، پاک فضائیہ نے بہادری، پیشہ ورانہ مہارت، درست نشانہ اور قربانی کی اپنی قابلِ فخر روایت کو برقرار رکھا ہے،

غیر معمولی تیاری، جدید ٹیکنالوجی میں مہارت اور پاک فوج کی دیگر سروسز کے ساتھ بہترین ہم آہنگی کے ذریعے پاک فضائیہ نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ ہر چیلنج کے مقابلے میں پاکستان کی خودمختاری کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی عظیم قربانیاں ہمیشہ قوم کی یادوں میں نقش رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں