اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے منی پی ایس ایل کے منعقد کروائے جانے کا عندیہ دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی گزشتہ کچھ دنوں سے پی ایس ایل کے حوالے سے سوال و جواب کرتے اور کرکٹ شائقین سے مشورے مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔اپنے حالیہ ٹوئٹ میں انہوں نے منی پی ایس ایل یا 15 اوورز پر مشتمل پی ایس کروانے کے حوالے سے مشورہ مانگ لیا۔انہوں نے کرکٹ شائقین سے مشورہ مانگتے ہوئے لکھا کہ کیا 100 بالز یا 15 اوورز پر مشتمل منی پی ایس ایل فارمیٹ متعارف کروایا جائے۔
ان کے اس ٹوئٹ پر کچھ صارفین نے تو ان کی حمایت کی کہ ایسا پی ایس ایل انہیں منظور ہے لیکن وہیں کچھ کرکٹ صارفین پی ایس ایل کے اس فارمیٹ پر نہ کرتے نظر آئے۔ایک صارف نے مشورہ دیا جو کمرشل پہلوں اور تماشائیوں کے اعتبار سے جاوید آفریدی کو خوب بھایا۔