بیروت

بیروت کے مضافاتی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، انخلا کی نئی ہدایات

بیروت (رپورٹنگ آن لائن)لبنان یر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ صہیونی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کے لیے نیا انتباہ جاری کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مضافات میں برج البراجنہ اور حارہ حریک کے رہائشیوں کو انخلا کے لیے خبردار کیا۔ اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی انخلا کے انتباہ کے بعد حملہ کیا تھا۔جنوبی مضافاتی علاقے سے آنے والی تصاویر میں علاقے میں دھوئیں کے بادل کو دکھایا گیا ۔

اسرائیل کی سیاسی قیادت نے لبنان میں زمینی کارروائی کے دوسرے مرحلے میں بیروت کے جنوب میں اضافی دیہات کو شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔