مونی رائے 36

مونی رائے اور سوراج نمبیار کی علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے اور ان کے شوہر سوراج نمبیار کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے، جس کے بعد سوراج نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کر دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مونی کی قریبی دوست اور اداکارہ دیشا پٹانی نے بھی سوراج کو ان فالو کردیا، جس سے قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

مونی اور سوراج نے 2022میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے تھے۔شادی کے چار سال بعد اب دونوں کے درمیان دوریاں بڑھنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سوراج نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے پہلے اپنی شادی کی تصاویر بھی ہٹا دی تھیں، جبکہ مونی نے اب تک اپنی شادی اور ہنی مون کی تصاویر محفوظ رکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں