محسن نقوی 10

بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں صوبوں میں دہشت گردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور غیر معمولی جرت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر وہ سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ فورسز کے بہادر سپوت پوری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔وفاقی وزیرمحسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں