کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری فلم پریمیئر میں اپنے منفرد لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔بشریٰ انصاری نے کراچی میں فلم شیروز کے پریمیئر میں شرکت کی، جہاں انہوں نے آف وائٹ کروشیا ٹاپ کے ساتھ نیلی جینز اور رنگ برنگے جوگرز پہن رکھے تھے۔
اداکارہ کی تقریب میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو ان کے لباس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔متعدد صارفین نے فلم پریمیئر کیلئے ان کے لباس کے انتخاب کو نامناسب اور انتہائی کیژول قرار دیا، جبکہ بعض نے ان کے فیشن سینس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ بشریٰ انصاری اپنے منفرد اور رنگین ملبوسات کے انتخاب کے باعث اکثر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں۔









