رومان رئیس 31

بابر کو کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے زبردست بیٹنگ کی، رومان رئیس

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کنسلٹنٹ رومان رئیس نے کہاہے کہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے زبردست بیٹنگ کی۔

کراچی میں کھیلے گئے کوالیفائر کے بعد پریس کانفرنس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس نے کہا کہ کراچی کے وکٹ پر سلو بال پر تھوڑی مہارت درکار تھی۔

رومان رئیس نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے بابر اعظم ایک بار پھر اپنے حقیقی انداز میں واپس آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر جیسے کلاسک پلیئر کے سامنے کافی نپی تلی بولنگ کرانا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں