ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سوموار 18اگست سے پہلی بار گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیئے یونیورسل سیریز شروع کریگا

شہباز اکمل جندران۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب پیر 18 اگست صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیئے رجسٹریشن مارکس کی نئی یونیورسل سیریز شروع کرنے جارہا ہے۔

اس سے قبل یونیورسل سیریز کے تحت دیگر صوبوں میں گاڑیوں کی رجسٹریشن ہورہی ہے تاہم پنجاب میں ہر ضلع کے ابتدائی حروف تہجی کے ساتھ الگ سیریز شروع کی جاتی رہی ہے۔جس میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور کمرشل و سرکاری گاڑیوں کے لیئے الگ سیریز شروع کی جاتی تھیں۔

تاہم یونیورسل سیریز کے تحت ہر ضلع کی الگ سیریز شروع کرنے کی بجائے ایک ہی سیریز میں بیک وقت لاہور اور ڈی جی خان یا راولپنڈی یا رحیم یارخان میں رجسٹریشن مارک الاٹ ہوسکے گا۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
اس سلسلے میں موٹر کاروں کے لیئے ابتدائی طور پر AAAسیریز شروع کی جائیگی جس میں پہلے کی طرح چار ڈیجیٹس کی بجائے 3 ہندسوں کی نمبر پلیٹ ایشو ہوگی۔جبکہ نمبر پلیٹ کی پیشانی پر درمیان میں سب سے اوپری جگہ پر PUNJABکے الفاظ کندہ ہونگے۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
موٹر سائیکلوں کے لئے بھی سیریزAAAہی ہوگی لیکن نمبر پلیٹ 4 ہندسی ہوگی ۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
کمرشل گاڑیوں کے لیئے CAAسیریز ہوگی۔سرکاری گاڑیوں کے لیئے GAAسیریز اور نیم سرکاری گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیئے SAAسیریز شروع کی جائیگی۔جبکہ سرکاری گاڑیوں کو بھی 3 ہندسوں کی نمبر پلیٹ جاری ہوگی۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
یونیورسل سیریز کے تحت رجسٹریشن کے لیئے اہکاروں کی تربیت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ محکمے کے کمپیوٹرز میں بھی ضروری تبدیلیاں کرلی گئی ہیں۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر موٹرز لاہور
قمر الحسن سجاد کا کردار نمایاں ہے جو یونیورسل سیریز کے کامیاب آغاز کے لیئے انتہائی تگ ودو کررہے ہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یونیورسل سیریز کے تحت صوبے میں پہلی بار گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی 20 اگست سے آن لائن شروع ہوکر 23 اگست تک جاری رہیگی۔اور نیلامی کے تحت پرکشش نمبروں کی آن لائن بڈنگ تین دن تک جاری رہیگی۔تین دن کے بعد کسی بھی پرکشش نمبر کے لیئے سب سے زیادہ ریٹ بھرنے والے شخص کو نمبر الاٹ ہو جائیگا۔

زرائع کے مطابق آن لائن نیلامی کے بعد یونیورسل سیریز کے تحت پہلے پرکشش نمبر پر گاڑی 23 اگست کو رجسٹرڈ ہوگی۔