جنرل ہسپتال

ایم ایس جنرل ہسپتال کا پارکنگ ٹھیکیدار کے کارندوں کی غنڈہ گردی کا نوٹس

لاہورستمبر(زاہد انجم سے)میڈیکل سپرٹینڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر خالد بن اسلم نے پارکنگ ٹھیکیدار کے کارندوں کی جانب سے ہسپتال ملازم سے بد تمیزی اور غنڈہ گردی کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔ایم ایس نے ٹھیکیدار کو وارننگ دی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر پارکنگ سٹینڈ سے ہٹایا جائے۔
 جنرل ہسپتال
ایم ایس نے ٹھیکیدار کو تحریری طور پر مراسلہ بھجوا دیا ہے اور 24گھنٹوں میں جواب دینے کا حکم دیا ہے۔ ڈاکٹر خالد بن اسلم نے واضح کہا کہ کہ ہسپتال آنے والے مریضوں ولواحقین اور طبی عملے کو تحفظ و عزت دینا انتظامیہ کے فرائض میں شامل ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔