لندن(رپورٹنگ آن لائن) انگلینڈ کو ورلڈ کپ میں فتح سے ہمکنار کروانے والے مشہور فٹبالر اور آیئرلینڈ کے سابق کوچ جیک چارلٹن بھی انتقال کرگئے۔ایک طرف کو کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کی دنیا میں بھی تباہی مچارکھی ہے تو دوسری جانب متعدد مشہور و قدآور کھلاڑیوں کا رواں برس انتقال کرنا مداحوں کو غمگین کررہا ہے۔
رواں برس متعدد کھلاڑیوں نے دنیا کو خیرباد کہا، انہیں میں انگلینڈ کے مشہور فٹبالر جیک چارلٹن بھی شامل ہوگئے ہیں۔ جنہوں نے انگلینڈ کے شمال مشرقی علاقے شمال برلینڈ میں آبائی گھر میں 85برس کی عمر میں آنکھیں بند کیں۔
آیئر لینڈ کے سابق کوچ اور انگلینڈ کے ورلڈ کپ ونر فٹبالر کے انتقال پر انگلینڈ کی ٹیم نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنے غم کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ جیک چارلٹن نے 1966میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں جرمنی کو اضافی وقت میں 4-2سے شکست دیکر ورلڈ کپ انگلینڈ کے نام کیا تھا۔
برطانوی فٹبالر نے 1965سے 1970تک انگلینڈ کے لئے 35میچ کھیلے اور 1967میں وہ انگلینڈ کے سال کے بہترین فٹ بالر منتخب کئے گئے تھے۔