انگلش ٹیم 14

انگلش ٹیم کی 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریزخصوصی توجہ کا مرکز

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)انگلش ٹیم آج سے 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلنے پر بھرپورتوجہ کا مرکز بن گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں راولپنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں۔ انگلینڈ نے آخری مرتبہ ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ 2005 میں کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے مابین پاکستانی سرزمین پر آخری ون ڈے میچ 21 دسمبر 2005 کو کھیلا گیا تھا جس میں انگلینڈ کو فتح نصیب ہوئی تاہم سیریز 2ـ3 سے پاکستان کے نام رہی تھی۔انگلینڈ نے 20 سال بعد 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے تھے اور تینوں میں ہی اسے شکست ہوئی تھی۔

موجودہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ چوتھی اور پاکستان پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔حال ہی میں سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 1ـ2 سے شکست دے کر آنے والی انگلش ٹیم نے پاکستان میں آخری مرتبہ ون ڈے سیریز 1987ـ88 میں جیتی تھی۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں