حماد اظہر 146

امپورٹڈ حکومت کی نالائقی کے باعث ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب آنے والا ہے، حماد اظہر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی نالائقی کے باعث ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب آنے والا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے لکھا کہ موجودہ بجٹ میں تمام اہداف جھوٹ پر مبنی ہیں، تمام معاشی ماہر اسے غیر سنجیدہ بجٹ قرار دے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں