تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران نے امریکا، اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ فوجی اقدام یا مداخلت کے نتائج کی مکمل ذمہ داری حملہ آور فریق پر ہوگی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے آرمی چیف، سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور ترکی کے وزیر خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے جن میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عباس عراقچی نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ امریکا کو کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ایران اپنے خلاف ہونے والی ہر کارروائی کا بھرپور اور سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔









