مسعود پزشکیان 13

صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی اور اسرائیلی جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر ایرانی عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں صدر پزشکیان نے کہا کہ اس تنازع کا آغاز 31 جولائی 2024ء کو حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل سے ہوا جہاں وہ میری تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ایران کو مسلسل جنگ، دباؤ اور شدید دشمنی کا سامنا رہا، صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ایران کا مستقبل ایرانی عوام خود طے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں