واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری فوجی محاذ آرائی کو کسی بھی صورت ایک نہ ختم ہونے والی طویل جنگ میں تبدیل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ واشنگٹن میں ایک خصوصی انٹرویو کے دوران امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ماضی کی انتظامیہ کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے موجودہ حکومت مشرقِ وسطی میں برسوں تک جاری رہنے والی لاحاصل جنگوں کے سخت خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی افواج کا مقصد خطے میں اپنے اتحادیوں اور سمندری راستوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے اور جیسے ہی مطلوبہ اسٹریٹجک اہداف حاصل ہوں گے عسکری کارروائیوں کو سمیٹ لیا جائے گا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاس کا یہ بیان عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے سفارتی دبا اور داخلی سیاسی صورتحال کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔








