نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) یو این سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا کہ امریکا ایران جنگ سے عالمی عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یو این سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ جنگ کے نتائج تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، ایران تنازع نے توانائی منڈیوں کو متاثر اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
ایران جنگ سے عالمی سپلائی چین پر دباؤ بڑھ گیا ہے، عالمی برادری کشیدگی میں کمی اور قیام امن کیلئے فوری اقدامات کرے۔









