متھیرا 7

مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے، متھیرا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی ٹی وی شو میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے۔حال ہی میں متھیرا نے ایک انٹرویو میں زندگی کے مختلف پہلوئوں سمیت مرد و خواتین کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے مردوں کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر کوئی عورت کسی مرد کو کہے کہ مجھے ہاتھ کیسے لگایا تو لوگ اسے مارنے آجائیں گے، لوگ نہیں پوچھیں گے آپ کو ہاتھ لگایا بھی ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے مردوں کو مشین بنا دیا ہے،

مردوں میں احساس نہیں ڈالا جاتا اور ہم ان پر ذمہ داریاں ڈالتے رہتے ہیں،وہ اسی کام میں اتنا ختم ہوجاتا ہے کہ وہ نہ اچھا باپ، نا اچھا بھائی اور نا ہی اچھا شوہر بن پاتا ہے، پھر وہ سب کیلئے برا ہوجاتا ہے۔متھیرا نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں ایسے بہت سے مرد ہیں جو ڈپریشن کا شکار ہیں لیکن وہ اپنے احساس کسی کو نہیں دکھاسکتے، وہ اپنے دوستوں میں بیٹھ کر نہیں بول سکتا کہ آج دل بہت دکھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں