ریشم 9

زندہ رہنے کیلئے اپنے سوا کسی اور کا ہونا بالکل بھی ضروری نہیں ‘ ریشم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ زندہ رہنے کے لئے اپنے سوا کسی اور کا ہونا بالکل بھی ضروری نہیں ،ہم جن کے ساتھ جینا چاہتے ہیں ان کے بغیر بھی جیا جا سکتا ہے ۔ایک پوسٹ میں اداکارہ نے کہا کہ عشق ایک ایسا احساس ہے جس کا فلسفہ ہر کسی کی سمجھ میں نہیں آتا۔ کچھ لوگ اسے صرف حاصل کرنے کا نام دیتے ہیں جبکہ میرے نزدیک عشق انسان کو خود سے بھی ملواتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہر محبت کا انجام وصال نہیں ہوتا لیکن سچا عشق انسان کو پہلے سے زیادہ مضبوط ضرور بنا دیتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ محبت میں خلوص ہو تو وہ کبھی ضائع نہیں جاتا،عشق کو سمجھنے کے لیے صرف دل نہیں، ایک گہری سوچ بھی درکار ہوتی ہے۔ریشم نے کہا کہ انسان کیوں کسی کو کسی کے ہلکان کرے ،زندہ رہنے کے لئے اپنے سوا کسی اور کا ہونا بالکل بھی ضروری نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں